مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے عام انتخابات 2020ء کے لیے 120 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔
نیوزی لینڈ کے انتخابات 2020ء کے سلسلے میں 30 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 10 لاکھ سے زائد ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والے یہ انتخابات جیتنے کے لیے 61 نشستوں پر برتری درکار ہے۔ نیوزی لینڈ میں گزشتہ ماہ 19 ستمبر کو انتخابات کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے مؤخر کیئے گئے تھے۔ ان انتخابات میں حکمراں جماعت لیبر پارٹی کی جیسنڈا آرڈرن اور نیشنل پارٹی کی کولنز کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
آپ کا تبصرہ